عظمیٰ تشدد کیس ، ایف آئی آر میں نامزد ملک ریاض کی بیٹی ملک سے فرار
عظمیٰ تشدد کیس ، ایف آئی آر میں نامزد ملک ریاض کی بیٹی ملک سے فرار ،باغی ٹی وی کے مطابق معروف وکیل اورمعروف شخصیت حسان نیازی نے عظمی خان تشدد کیس کے حوالے سے ایک بڑی مایوس کن خبردے دی ہے
حسان نیازی کہتے ہیں کہ عظمیٰ خان تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی پر قانون پھی کمزورپڑگیا ہے اوراطلاعات یہی ہیں کہ ملک ریاض کی بیٹی پاکستان سے جاچکی ہیں ، حسان نیازی کے مطابق پشمینہ جس نے عظمیٰ خان پربہت زیادہ تشدد کیا تھا وہ اب پاکستان سے جاچکی ہیں
عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی نے انکشاف کیا کہ پشمینہ ریاض اتنی بے خوف ثابت ہوئی کہ اس نے ضمانت کروانا بھی توہین سمجھی ،حسان نیازی کا کہنا ہےکہ ابھی تک قانون سب کے لیے ایک کا دعویٰ کرنے والی پنجاب پولیس نے ان میں سے کسی ایک کو بھی ابھی تک گرفتار نہیں کیا ،
حسان نیازی کہتے ہیں کہ اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ پنجاب پولیس لوگوں کوانصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ، یہ اس بڑے صوبے کے آئی جی کی بہت بڑی ناکامی ہے ، جس کا نوٹس لیینا اعلیٰ حکام کی ذمہ داری ہے
0 Comments